نئی دہلی، 03فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شیو سینا کے بعداب ایک اوراین ڈی اے اتحادی تیلگودیشم پارٹی اب بی جے پی کاساتھ چھوڑسکتی ہے۔بجٹ پر ٹی ڈی پی نے سخت اعتراضات کرتے ہوئے آندھرا پردیش کی عوام کے ساتھ دھوکہ بتایاہے ۔ساتھی ہی پارٹی نے مرکزی بجٹ کوعوام مخالف اور تاجروں کے لئے نقصان دہ بتایا ہے۔ٹی ڈی پی آندھرا پردیش کو خصوصی مدد دینے پرمرکز کے ڈھیلے رویہ سے بھی ناراض بتائی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق آندھرا پردیش کے وزیر اعلی اور ٹی ڈی پی کے چیئرمین چندرابابو نائیڈو اس پرگہرائی سے غور کر رہے ہیں،اتوار کو نائیڈو نے اتوارکوممبران پارلیمنٹ کو اس مسئلے پر تبادلہ خیال کرنے کے بلایا ہے،پارٹی کے لوک سبھا میں 16ارکان اورراجیہ سبھامیں 6ارکان پارلیمنٹ ہیں۔ذرائع نے اس بات سے بھی انکار نہیں کیا کہ نائیڈو دیگر سیاسی اختیارات پربھی غور کر رہے ہیں۔